کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، دفعہ 144 نافذ

164

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں بنے والی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) آج کوئٹہ میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ سیکیورٹی کے سخت انظامات کیے گئے ہیں.

گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم پر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے آج کے جلسے پر بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی اور 24 گھنٹوں کے لیے ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس کو بند کردیا.

کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے سخت انظامات کیے ہیں جبکہ اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی اور پی ڈی ایم جلسے کے لیے 4 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے.

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے.