تحقیق: کمر درد کی شکایت اکثر کن لوگوں کو رہتی ہےاورکیوں؟

408

نیویارک: کمر درد، تناؤ یا پھٹوں میں درد بالخصوص مسلسل بیٹھ کر کام کرنے سے کمر کے درد کی شکایت اکثر لوگوں کو رہتی ہے۔

طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ  کمر کا مسئلہ عموماً غلط انداز میں بیٹھنے یا لیٹنے سے پٹھوں میں تناؤ پیدا ہونے سے ہو جاتا ہے اور  کمر کے درد کی شکایت اکثر ان لوگوں کو رہتی ہے بالخصوص انہیں جو مسلسل بیٹھ کر کام کرتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمر کا مسئلہ عموماً غلط انداز میں بیٹھنے یا لیٹنے سے یا پٹھوں میں تناؤ پیدا ہونے سے ہو جاتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے بالکل سیدھے بیٹھنا کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ کمر، گردن اور کندھے بالکل ایک سیدھ میں ہوں اور سیدھا بیٹھنے سے کمر کے اوپر کے حصے اور گردن پر اضافی دباؤ نہیں پڑے۔

خیال رہے غذائیت میں کمی، ذہنی دباؤ اور سست لائف سٹائل کے باعث بھی کمر کے اوپر والے حصے میں درد کی شدت وقت کے ساتھ بڑھ جاتی ہے۔

دوسری جانب ماہرین صحت کی چند ہدایات پر عمل کرنے سے اس کمر کے درد سے نجات حاصل ہوسکتی ہے  جیسے اُٹھنے بیٹھنے کا درست انداز، دفتر کا ماحول، کام کے دوران وقفہ، باقاعدگی سے ورزش کرنا اور پانی کا زیادہ استعمال سے کمر درد سے بجات حاصل ممکن ہے۔