شنیرا اکرم، شہر استنبول کے غروب آفتاب کی دیوانی

180

سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بتا دیا ہے اب کس ملک کی محبت (سحر) میں گرفتار ہو گئیں ہیں اور کیوں۔؟

رپورٹس کے مطابق معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ  شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹوئٹ کیا ہے کے وہ  پاکستان کے دوست ملک ترکی کے شہر استنبول کے غروب آفتاب کی دیوانی ہوگئیں جس کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وسیم اکرم کی نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے شہر استنبول کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دکھایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل  سماجی ویب سائٹ  پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جی ہاں! مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ترکی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  شنیرا نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر پر کیپشن میں لکھا تھاکہ غروب آفتاب کا حسین منظر دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ استنبول واقعی میں ایک خوبصورت شہر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم  آج کل بیرون ملک اور پاکستان کے دوست ملک ترکی میں اپنی چھٹیاں گُزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شنیرا اکرم نے رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جی ہاں! مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ترکی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں۔