نمونیا اور اس کی علامات

294

نمونیا ایک ایسا انفیکشن ہے جو ایک یا دونوں پھیپھڑوں میں ہوا کی نالیوں میں سوجن پیدا کرتا ہے۔

ہوا کی نالیاں پیپ سے بھی بھر سکتی ہیں، جس سے پیپ زدہ بلغم، بخار ، سردی لگنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ نمونیا کا سبب عام طور پر بیکٹیریا، وائرس اور فنگس ہوتے ہیں۔

1) سانس لینے یا کھانسی ہونے پر سینے کا درد

2) ذہنی آگاہی میں الجھن یا تبیلی ہونا بیداری میں تبدیلی (65 سال یا اس سے زائد عمر کے حامل افراد)

3) بلغمی کھانسی

4) تھکاوٹ، بخار، کپکپی اور پسینہ آنا

5) متلی، الٹی اور اسہال کی کیفیت

6) سانس میں کمی ہونا۔