الخدمت انسانیت کی بے لوث خدمت کرتی ہے،ڈپٹی اسپیکر

132

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ کورونا وبا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوٹ مارہوئی لیکن پاکستان میں ایک دکان بھی نہیں لٹی، الخدمت فائونڈ یشن ، خدمت کے شعبہ میں سرفہرست ،عبدالشکو ر کی خدمات قابل ستائش ہیں،ملک میں رشوت،کرپشن سمیت دیگربرائیاں موجود ہیں لیکن خوبیوں میں بھی ہم کسی سے کم نہیں چیرٹی سب سے زیادہ یہاں جمع ہوتی ہے۔ الخدمت فائونڈیشن زلزلے ،سیلاب، وبائی امراض میں بے لوث خدمت کرتی ہے، شہیدجلال حیدربھٹی ، شہید سلیم اعوان اور کورونا ریلیف کے دیگر شہدا ہمارے ہیروہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے آرٹس کونسل میں صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان محمدعبدالشکورکی زیرصدارت کورونا اعتراف خدمت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پروائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدعمر،چیئرمین ہیلتھ فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن ، صدرراولپنڈی چیمبرآف کامرس محمدناصرمرزا،وائس چانسلرراولپنڈی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹرعالیہ سہیل خان ،صدرالخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد،نمیرمدنی،نصراللہ رندھاوا، سید عارف شیرازی سمیت دیگرعہدید اران نے بھی خطاب کیا ۔صدرالخدمت محمدعبدالشکورنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ میں جتنی چیریٹی ہوئی وہ گزشتہ 7 سال کی چیریٹی سے زیادہ ہے،الخدمت کے معذوررضاکاروں نے بھی خدمت کی عظیم مثال قائم کی ،الخدمت ویمن ونگ کی خواتین نے خطرناک ترین حالات میں شاندار ورکنگ کی ہم اس کا قرض نہیں اتارسکتے ۔کورونا سے متاثرہ شہدا کے بچوں کی تعلیم سمیت ہرمدد کرینگے۔