نیپرا نے بحریہ ٹائون کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس منسوخ کردیا

103

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کو بجلی کی ترسیل (ڈسٹری بیوشن) کا لائسنس منسوخ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر منسوخ کیا گیا۔علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو 24 اکتوبر 2010ء کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 جون، یکم جولائی اور 29 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ڈسٹری بیوشن کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹری بیوشن کے لائسنس کا اطلاق 16 اکتوبر ہوچکا۔علاوہ ازیں نیپرا نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو بحریہ ٹاؤن کے بجلی نظام کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کردی۔نیپرا نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا کہ آئیسکو بحریہ ٹاؤن کیساتھ بجلی کے آپریشن کا معاہدہ کرے گا۔تاہم نوٹی فکیشن میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اس عمل کے دوران بحریہ ٹاؤن میں رہائشیوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔