وزارت ریلوے نے 8 ٹرینوں کو نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

86

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت ریلوے نے 8 ٹرینوں کو نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹرینوں کی نجکاری کیلئے نجی شعبے سے تجاویز مانگ لی ہیں، ٹرینوں کی نجکاری کا مقصد مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 8ٹرینوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شالیمار ایکسپریس، بدر ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس اور نارووال پسنجر منافع بخش ٹرینیں ہیں۔ لیکن منافع بخش ٹرینوں کی بھی نجکاری کی جارہی ہے، گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریٹ کی آن لائن سروس شروع ہو چکی ہے جس کا مقصد کسی بھی طرح کی بدعنوانی کو روکنا ہے ، آٹھ ٹرینیں پرائیوٹائز کر رہے ہیں ،چار فریٹ ٹرینیں بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دیدی ہیں ،تیس نومبر سے لاہور سے راولپنڈی ریل کار بحال کریں گے۔