لندن میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے

141

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے حسن نواز کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، ن لیگی کارکنان بھی وہاں پہنچ گئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لندن کے کارکنان نے حسن نواز کے دفتر کے سامنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کا اہتمام پشتون پی ٹی آئی لندن کے ذاکرسید ودیگرنے کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی نواز شریف کے خلاف زبردست نعرے بازی پر مسلم لیگی کارکن بھی جوابی مظاہرہ کرنے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔