پشاور بی آر ٹی بس پھر خراب ہو گئی

73

پشاور (صباح نیوز)بی آر ٹی بس 38 روز آرام کے بعد اتوار کوپھر خراب ہو گئی۔بی آر ٹی بس صبح ہی حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کر لیا گیا۔ترجمان بی آر ٹی نے کہا کہ بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا بند ہو گئی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔