قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

129

اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔ اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے۔ وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی۔ سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے۔ زقوم کا درخت۔ گناہ گار کا کھاجا ہوگا۔ تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا۔جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے۔ (سورۃ الدخان: 39تا46)
سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں جمعہ پڑھنے جارہا تھا راستے میں سیدنا ابو عبس رضی اللہ عنہ مجھ سے ملے، انہوں نے کہا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ: ’’اللہ کی راہ میں جس کے پاؤں غبار آلود ہوئے تو اللہ اس کو دوزخ پر حرام کردے گا۔ (گویا کہ انہوں نے اس کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں چلنا قرار دیا)
(بخاری)