لسبیلہ ،جشن آزادی کی تیاریاں زوروشورسے جاری

55

لسبیلہ( نمائندہ جسارت) لسبیلہ بھر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی بھر پور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، لسبیلہ بھر میں عاشقان رسولﷺ نے خوبصورتی کے ساتھ اپنے گھروں اور مساجد کو سجانا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی لسبیلہ بھر میں 12 ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں لسبیلہ میں عاشقان رسولﷺ نے پورے شہر، اپنے گھروں مساجد اور مختلف چوراہوں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجادیا ہے اور شہر شہر نگر نگر اور گھروں میں عاشقان رسولﷺ اس سال بھی پر عزم ہیں کہ ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پیدائش کے دن کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ ہم بھی عاشقان رسولﷺ ہیں اور جشن میلادالنبی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا کر سرورکائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بتائے ہوئے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت سنواریں گے۔