امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کا ڈاکٹرمحمد صادق کی وفات پر اظہار تعزیت

55

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور دیگر رہنمائوں شیخ مسعود احمد ٗرضا احمد شاہ ٗچودھری منیر احمد ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ طارق رضا ٗراجہ ممتا زحسین ٗ جاوید اختر ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ عبدالعزیز اعوان ٗ ملک عمران اور ملک محمداعظم نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد صادق کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرمحمد صادق پولٹری کی صنعت کا ایک ممتاز و معتبر نام اور اہم مقام رکھتے تھے۔ خدمت خلق اور سماجی شعبے میں بھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ہردلعزیز شخصیت کے مالک اور وسیع حلقہ احباب رکھتے تھے۔ ڈاکٹر محمد صادق کی وفات جہاں ان کے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ اور عظیم نقصان ہے ۔ جبکہ دوست احباب کے لیے بھی بڑے دکھ کا باعث ہے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد صادق کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین کے ساتھ مقام عطا فرمائے۔جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔