باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ: مسافروں کے لیے نئی ایس او پی جاری

168

پشاور: باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ایک سے زائد وزیٹرپرپابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسرباچاخان ایئرپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا کہ باچا خان ایئرپورٹ پرکورونا وائرس  کی روک تھام کیلئے نئے اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں  اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کے پروٹو کول پربھی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

 چیف آپریٹنگ آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ پشاورایئرپورٹ کی حدود میں ماسک پہننا لازمی ہوگا، کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد تین لاکھ 28ہزار آٹھ سو 80ہے،جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 7سو چالیس ہے۔