تعریفی کلمات جسے سن کر شائد آپ ناراض ہوجائیں

301

اس دنیا میں جب کوئی اچھا کارنامہ انجام دیتا ہے یا محض اس کی شخصیت سے متعلق ہی کوئی ایسا امر ظاہر ہوتا ہے جو کہ اسے ممتاز بناتا ہے تو مدِ مقابل افراد اس شخص کیلئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں لیکن کچھ تعریفی کلمات ایسے ہوتے ہیں جو کہ دراصل مضحکہ خیز ہوتے ہیں اور اکثر سامع کو بھی اس کا احساس نہیں ہوتا۔

ایسے ہی 15 مضحکہ خیز تعریفی کلمات کا نیچے ذکر کیا جارہا ہے جسے پڑھ کر امید ہے قارائین محظوظ ہوں گے۔

1) تم بہت اچھے لگ رہے ہو . . . . (اپنی عمر کے لحاظ سے)

2) تمہاری یہ تصویر بڑی اچھی ہے . . . . (بالکل پہچانے نہیں جارہے)

3) بال اچھے بنوائے ہیں . . . . . (اس میں چہرہ پتلا لگ رہا ہے)

4) امتحان میں کامیاب ہوگئے، مبارک ہو . . . . . (لگتا نہیں تھا کامیاب ہوگے)

5) تمہاری آواز فلاں گلوکار سے ملتی ہے . . . (ویسے مجھے وہ گلوکار پسند نہیں)

6) واہ! تم نے مجھے ہرا دیا . . . . . (قسمت کی بات ہے)

7) تم مقابلے میں جیت گئے، مبارک ہو . . . . (باقی لوگوں کے پاس بھی اگر مشق کرنے کا وقت ہوتا تو وہ بھی جیت جاتے)

8) اُس نے کہا میں خوبصورت نہیں ہوں . . . . (کوئی بات نہیں! تم کم از کم ذہین تو ہو)

9) تم ایک کامیاب انسان ہو . . . . . (کاش میں بھی تمہاری طرح امیر گھرانے میں پیدا ہوتا)

10) تمہارا بچہ بہت پیارا ہے . . . . . (کس پر گیا ہے؟)

11) تمہارا شوہر تو بہت ہینڈسم ہے . . . . (اسے قابو کرنے کیلئے کیا جادو چلایا)

12) تم خوبصورت لگ رہی ہو . . . . . (آج)