“جماعت اسلامی نے جلسے نہیں بلکہ کراچی کی خدمت کی”

142

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے صرف ریفرنڈم اور جلسے جلوس نہیں کئے بلکہ کراچی کی خدمت بھی کی ہے.

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کراچی میں گرین بس لائے تھے اور ان کے جانے کے بعد بند کردی گئی.

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دورمیں کراچی کی اپنی ٹرانسپورٹ کمپنی بند کردی گئی.

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ جب شور اٹھے تو آؤ پیکج کا اعلان کرو اورچلے جاؤ جبکہ جماعت اسلامی نے ریفرنڈم اورجلسے جلوس نہیں کئے بلکہ کراچی کی خدمت بھی کی ہے.