کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد زخمی

160

ماڑی پور روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں.

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق شہرقائد میں ماڑی پور روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں.

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  جاں بحق خواتین اور زخمی افراد روڈ کراس کررہی تھیں جبکہ حادثے کے بعد گاڑی سوار فرار ہوگیا.

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفصیلات جمع کرنے کے بعد گاڑی ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے.