میکرون کا ملعون بیان مغربی فکر کے مکروہ چہرے کا پردہ چاک کرتا ہے، حافظ نعیم

220

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کا ملعون بیان مغربی فکر کے مکروہ چہرے کا پردہ چاک کرتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکے عمارتوں پر لگانے سے متعلق کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اپنے سفارتی اثررسوخ کو بھرپور استعمال کرتے ہوئے دنیا کو بتائے کہ پاکستان کے بچے بچے کا دل عشق رسول سے سرشار ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمان تو کیا غیرمسلم بھی اس شرمناک عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔