رونالڈینو کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

203

برازیلین فٹبالر رونالڈینو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کےبعد انہو ں نےخود کو قرنطینہ کرلیا۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد خود کو مقامی ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

معروف فٹبالر رونالڈینو برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے میں مقامی فٹبال کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

معروف فٹبالر نے رونالڈینو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہےتاہم کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

دو مرتبہ فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر رہنے والے رونالڈینو کا مزید کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگیا ہوں اور جب تک ٹیسٹ منفی نہیں آتا یہیں قیام کروں گا۔

رونالڈینو سےقبل پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔