سندھ پولیس نے ویب چینل شروع کردیا

209

کراچی: سندھ پولیس نے پہلے ویب ٹی وی چینل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مقصود احمد کی ہدایت پر ویب ٹی وی چینل کا آغاز کیاگیاہے جبکہ سندھ پولیس میں متعارف کرایا جانےوالا یہ پہلا ویب ٹی وی چینل ہوگا۔

ڈی آئی جی سندھ پولیس مقصود احمد کا کہنا تھا کہ ویب چینل کو ایس ایس یو ویب ٹی وی چینل کا نام دیا گیا ہے  اور یہ ویب ٹی وی چینل امن و امان کی صورتحال نشر کرے گا، طرح طرح کی  معلومات   اور تازہ ترین پیشرفت شامل ہے جبکہ  ٹریفک کی صورتحال اورعام پولیسنگ سے متعلق ٹی وی پروگرامز کی نشر واشاعت بھی  کرے گا۔

واضح رہے یہ ویب چینل عوام اور پولیس کے مابین ہم آہنگی کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔