واٹس ایپ کا خریداری اور ہوسٹنگ سروس شروع کرنے کا اعلان

244

فیس بک نے اپنی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ میں خریداری اور ہوسٹنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیس بک اب کلاؤڈ کمپیوٹنگ سیکٹر میں قدم رکھنے جارہی ہے، اس کے میسجنگ ٹولز استعمال کرنے والے کمپنیوں کو اپنے پیغامات فیس بک سرورز میں محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس نئی سروسز کی فراہمی سے کاروباری ادارے واٹس ایپ کے اندر فیس بک شاپس کے ذریعے اپنی اشیا فروخت کرسکیں گے۔

 واٹس ایپ کی خریداری اور ہوسٹنگ سروس کے ذریعے کاروباری افراد اپنی آمدنی کو بڑھا سکیں گے اور کمپنی کے ای کامرس انفراسٹرکچر کو اکٹھا کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں پہلے ہی لاکھوں چھوٹے کاروباری ادارے اپنے صارفین سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں، میٹ ایڈیما کے مطابق اس وقت روزانہ واٹس ایپ پر 17 کروڑ 50 لاکھ افراد کسی کاروباری ادارے سے رابطہ کرتے ہیں۔