سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک

232

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں لگائے گئے تجزیے کے مطابق چین کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ سزائے موت دینے والا ملک ہے۔ تجزیے کے مطابق چین میں صرف ایک سال میں “ہزاروں” افراد کو پھانسی سنائی گئی۔

تاہم ایمنسٹی چین میں عوامی سزائے موت کا صحیح اعداد و شمار جاری نہیں کر سکی کیونکہ وہاں سزائے موت کے اعداد و شمار کو سرکاری راز رکھا جاتا ہے۔

چین کے بعد ایران میں 369 اور عراق میں 169 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ جبکہ امریکہ سزائے موت دینے کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔