سونے کی بیماری

255

اس بیماری کا میڈیکل نام تو ویسے اینسفلیٹس لیتھارجیکا ہے لیکن عمومی طور پر اسے سونے کی بیماری ہی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک اُڑنے والے کیڑے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی سونے کی بیماری سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ بیماری ایک وائرس سے ہوتی ہے لیکن وہ وائرس کی وہ کونسی قسم ہے، اس کے بارے میں ڈاکٹر لاعلم ہیں۔

اس بیماری میں مریض کو اتنی نیند آتی ہے کہ وہ کہیں بھی ہو، وہیں سوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ مریض کو تیز بخار، گلے کی سوزش، سر درد، کمزوری، نزلہ بھی ہوتا ہے۔

اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔ خیال یہی کیا جاتا ہے کہ مریض خود بہ خود ٹھیک ہوجاتا ہے تاہم یہ کیفیت کئی عرصے بھی برقرار بھی رہ سکتی ہے۔