غیر ملکی لہجے کی بیماری

212

اس بیماری میں انسان اپنی مادری زبان بالکل ہی غیر ملکی لہجے میں بول رہا ہوتا ہے جہاں مریض کبھی گیا بھی نہیں ہوتا۔

اس بیماری کی وجوہات تو واضح نہیں ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سر میں اچانک چوٹ لگنے، فالج یا دماغی رسولی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

یہ مرض متاثرہ شخص کی صحت پر تو کوئی اثر نہیں ڈالتا تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ مریض اپنے آپ کو غیر ملکی لہجے کی وجہ سے اجنبی محسوس کرسکتا ہے اور دوسرے لوگوں کی غلط فہمی اور بعض اوقات مذاق کا نشانہ بھی بن سکتا ہے جو اسے ڈپریشن کا مریض بنا سکتا ہے۔