ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مہنگا ترین گوشت

298

یہ بات درست ہے کہ کئی ترقی ممالک میں انجیکشن کے ذریعے مرغیوں یا چوپایوں کو طاقتور اور ان میں موجود گوشت کی افزائش کو بڑھایا جاتا ہے جو کہ فائدے مند نہیں۔

لیکن اگر ایک سائنسی لیبارٹری میں ماہرین ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا گوشت تیار کریں جو غذائیت والا، کسی بھی قسم کی بیماری سے اور آب و ہوا کے منفی اثرات سے محفوظ ہو تو آپ کیا کہیں گے؟۔

میمفس میٹس (Memphis meats) نامی کمپنی نے یہ کام شروع بھی کردیا ہے اور اس کا تیار کردہ گوشت مغربی ممالک کی مارکیٹوں میں بھی ملتا ہے۔

یہ کمپنی جانوروں کے بنیادی خلیے (stem cells) کو اپنی مصنوعات میں استعمال کرتی ہے جو کہ جانوروں کو تکلیف پہنچائے بغیر حاصل کیے جاتے ہیں۔

بنیادی خلیوں کی مدد سے لیبارٹری meat balls تیار کرتی ہے لیکن خیال رہے کہ عام گوشت کے مقابلے میں بہت مہنگا ہوتا ہے۔ 450 گرام گوشت کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر ہے۔