رنگین مکڑی

195

اس آسٹریلیائی مور مکڑی کو سنہ 2015 میں برسبین کے قریب ونڈول نیشنل پارک کے وڈ لینڈ کے جنگلات میں دریافت کیا گیا تھا۔

سائنسی طور پر اس کا نام ماراٹس جیکٹاٹیوس ہے لیکن عوامی زبان میں اس کو اسپارکل مفن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ نام اس مکڑی کو کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی کے محقق میڈلین جیرارڈ جنہوں نے اس کو دریافت کیا، نے دیا ہے۔

یہ رنگا رنگ مکڑیاں لمبائی میں صرف پانچ ملی میٹر کی ہوتی ہیں اور اپنے مختلف رنگوں کے امتزاج کی وجہ سے خوبصورت لگتی ہیں۔