بھارتی قبضے کیخلاف دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منائینگے

86

سری نگر(اے پی پی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیابھر میں مقیم کشمیری آج 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس ، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔بھارت نے 27 اکتوبر 1947کو جموںوکشمیرمیں اپنی فوجیں اتارکر اس پر ناجائز قبضہ کیاتھا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مقامی پولیس نے 27 اکتوبر سے قبل سرینگر میں بھارتی پرچم لہرانے کے بی جے پی اورآر ایس ایس کے منصوبے کو ناکام بنادیاہے۔ بی جے پی کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا جو لال چوک سرینگرمیں گھنٹہ گھر پر بھارتی پرچم لہرانے کی کوشش کر رہے تھے۔علاوہ ازیں جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔