بی اے پی خواتین کے مسائل حل کرنے کیلیے سنجیدہ ہے ،ثوبیہ کرن کبزئی

64

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا ہے کہ بی اے پی خواتین کے مسائل حل کرنے کیلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی کوششوں سے ترقیاتی کام زمین پر نظرآرہے ہیں جو مخالفین کو ہضم نہیں ہورہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو ملاقات کرنے والی خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ خواتین نے ثوبیہ کرن کبزئی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ بی اے پی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جب سے حکومت سنبھالی ہے عوام کے مسائل کے حل کیلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت خواتین کو بااختیار اور ہنرمند بنانے کیلیے مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا آدھا حصہ ہے جنہیں ترقی کے مواقع دیے بغیر ملک اور صوبہ ترقی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کما ل کی ذاتی کوششوں سے صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے اور ترقیاتی منصوبے زمین پر نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی اموردھنیش کمار صوبے میں آباد اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں اوران کی ذاتی کوششوں سے اقلیتوں کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔