آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ خواتین ایونٹ کا ٹائٹل عالیہ نے جیت لیا

31

اسلام آباد (جسارت نیوز)آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ میں عالیہ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کیا۔ افتتاحی خطاب میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نام پر چیمپئن شپ کا انعقاد قابل تعریف ہے۔چیمپیئن شپ کے افتتاحی روزلیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے خواتین کے ایونٹ میں عالیہ نے 150 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔، دوسرے نمببر پر آنے والی سمیرہ نے 147 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ریحانہ نے 139 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کل جبکہ فائنل 29اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔