الخدمت کی جانب سے بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن کے ملازمین کو حفاظتی کٹس کی فراہمی

166

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وفد نے بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن کراچی کے ملازمین کیلئے حفاظتی کٹس فراہم کردیں۔وفد نے چیئر مین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ملازمین کیلئے کورونا سے بچاؤ کیلئے پی پی ای کٹس،ماسک اور ہینڈ سینیٹا ئزردیئے گئے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے الخدمت سے اظہار تشکر کیا۔الخدمت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے وفد منیجر سرفراز شیخ اور مغیر ہ ابراہیم شامل تھے،جبکہ ملاقات میں ڈپٹی کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن طارق کریم،جنرل سیکریٹری ایپکا میٹرک بورڈ شکیل احمد بھی موجود تھے۔

وفد نے چیئر مین بورڈ کو کورونا کے دوران الخدمت کی جانب سے کی جانے والی خدمات سے متعلق آگا ہ کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئر مین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے پی پی ای کٹس کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہا۔