ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے، شعیب اخترکا فرنسیسی صدر کو جواب

175

راولپنڈی: پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے موقف پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے صدر میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے موقف کہ وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور مسلم ممالک سے اپیل کی کہ آپ فرانس کی اشیائ کا بائیکاٹ ختم کریں پر ردعمل میں  لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔

سابق فاسٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ اسلام امن ہے، تمام مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے جبکہ انہوں نے فیس بک پر بھی یہ پیغام شیئر کیا ہے۔انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔شعیب اختر نے اپنے تینوں اکاونٹس پر پیغام کے ساتھ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔