واٹس ایپ گروپ میسج نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کیلیے خاموش کرنا ممکن

248

کیا آپ گروپ میسجز کے نوٹیفکیشن سے تنگ آگئے تو واٹس ایپ نے اب اس پریشانی کا حل پیش کردیا۔

گروپ مسیجز کے بار بار نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کے لیے جان چھڑانے کے لیے واٹس ایپ نے نئی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اس نئی اپ ڈیٹ کو شامل کر لیا گیا ہے جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے گروپ نوٹیفکیشن کو ‘ہمیشہ’ میوٹ کر سکتا ہے۔

میوٹ کرنے کے لیے مطلوبہ گروپ کو دبانے کے بعد تین آپشن دیے جائیں گے جس میں ‘آلویز’ کا انتخاب کر کے نوٹیفکیشن کو ہمیشہ ہمیشہ کے خاموش کیا جاسکتا ہے۔

ایک بار میوٹ کرنے کے بعد ‘ان میوٹ’ کا آپشن چیٹ سیٹنگز میں نظر آئے گا بجائے میوٹ نوٹیفکیشن آپشن کے۔