سمندری سانپوں میں کوبرا نسل سے تعلق رکھنے والی 60 اقسام ہیں۔
یہ 60 اقسام پھر 2 گروہوں میں مزید تقسیم ہوجاتی ہیں۔ نمبر 1 ہائڈروفینا اور نمبر 2 لیٹیکوڈینا۔
ہائیڈروفینا سانپ کا تعلق آسٹریلیائی کوبرا سے جڑتا ہے جبکہ لیٹیکوڈینا سانپ ایشیائی کوبرا سے ہیں۔
اپنے زمینی رشتے دار سانپوں کی طرح سمندری سانپ بھی انتہائی زہریلے ہوتے ہیں۔ زمینی کوبرا سانپوں کے برعکس ، بیشتر سمندری سانپ جارحانہ نہیں ہوتے سوائے چند ایک کو چھوڑ کر۔
سمندری سانپوں کے کاٹنے والے دانت fangs چھوٹے ہوتے ہیں اور یہ کاٹتے وقت حتٰی الامکان زہر چھوڑنے سے گریز کرتے ہیں۔
سمندی سانپ اگرچہ کوبرا کی نسل سے ہیں لیکن یہ بہت دلکش، منفرد ساخت اور خوبصورت رنگوں کے ہوتے ہیں جو سمندری زندگی میں اپنے آپ کو ڈھال لیتے ہیں۔