چھینک کے پیچھے چھپی سائنس

455

عام طور پر، چھینک اس وقت آتی ہے جب خارش پیدا کرنے والے اجزاء ناک کے بالوں یا ناک کی اندرونی جِلد mucosa کو چھوتے ہیں۔

چھینک کسی انفیکشن یا الرجی کے ردعمل سے بھی ہوسکتی ہے۔ چھینک کے محرک جب ناک میں جاتے ہیں تو موٹر نیوران خلیے دماغ کو ایک سگنل بھیجتے ہیں۔

اس سگنل کے جواب میں دماغ ڈایافرام، گردن، سانس کی نالی، منہ اور چہرے کے پٹھوں سے منسلک ایک اضطراری ردِعمل دیتا ہے، جس سے زبان کا پیچھے والا حصہ اوپر اٹھ جاتا ہے۔

ہوا کا دباؤ بنتا ہے جسے پھیپھڑوں سے نکالا جاتا ہے، لیکن چونکہ زبان کی پشت اوپڑ اٹھنے کی وجہ سے منہ جزوی طور پر بند ہوتا ہے، لہذا چھینک ناک اور منہ دونوں سے خارج ہوتی ہے۔