وزیراعظم نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ کرلیا

84

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ فنانس ٹیم میں بڑی تبدیلی ہورہی ہے،مشیر خزانہ کیلیے شوکت ترین کا نام سامنے آیا ہے، حفیظ شیخ ایک بریف کیس لے کر آئے تھے، چلے جائیں، ان کایہاں کیا ہے؟انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلیے کابینہ میں کچھ تبدیلیوں کی اطلاع ہے، شوکت ترین کا نام لیا جارہا ہے، میں نے شوکت ترین کو فون کیا اور انہو ں نے کہا کہ مجھ سے ابھی کسی نے بات نہیں کی۔اس سے اندازہ کریں کہ حکومت مالی، انتظامی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔ حفیظ شیخ کا یہاں کیا ہے؟ وہ ایک بریف کیس لے کر
آئے ہیں ، جس طرح شوکت عزیز لے کرآئے تھے۔فنانس ٹیم میں بڑی تبدیلی ہورہی ہے۔ ہر آدمی کہہ رہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی ڈلیور نہیں کرپارہی، حکومت اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے بندہ تبدیل کردیتی ہے۔ حکومت کی مڈٹرم قریب آرہی ہے، اس لیے اب کابینہ میں تبدیلی کی بات ہورہی ہے، بعض اوقات حکومتیں خود کابینہ میں تبدیلی کی خبریں پھیلا دیتی ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو ٹائٹ کرنا ہوتا ہے۔