ایس ایس پی لسبیلہ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

52

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ایس پی دوستین دشتی، اے ایس پی اوتھل صدام حسین خاصخیلی، ڈی ایس پی حب یونس رضا، ڈی ایس پی سی آئی اے منور احمد شیخ، ایس ایچ او وندر محمد امین لاسی سمیت علماء کرام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ اس دوران معروف بزرگ ہستی سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، مولانا شفیع محمد اویسی، محمد اسلم سوری، سید حیدر شاہ، امان اللہ لاسی، عطاء اللہ رونجھو، پرکاش کمار لاسی، ہریش کمار لاسی ودیگر معززین شریک تھے۔