گلگت بلستان میں دھاندلی ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ، بلاول

43

 

اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی کوشش بھی کی گئی تو عوام کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔اسکردو میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن اقتدار کا نہیں، آپ کے مستقبل کا الیکشن ہے اور ہمیں گلگت بلتستان کو اس تباہی سے بچانا ہے جو پورے پاکستان میں تبدیلی کے نام سے شروع ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو یہاں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے، اگر ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی توگلگت کے عوام کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے اور دھرنا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان قیادت ہی نوجوانوں کے مسائل حل کرسکتی ہے، نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ،پورے پاکستان کے عوام حکومت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں اور تحریک انصاف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔