۔94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

69

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈریپ نے کابینہ کی منظوری کے بعد جان بچانے والی 94 ادویات کی اضافہ شدہ نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے
مطابق 22 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی جس پر گزشتہ روز ڈریپ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔ ایم آر پی کے حصول کے لیے دو شرائط ہوں گی۔ ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 31 جون 2021ء تک منجمد رہیں گے۔ ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز 1986ء کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا۔وزارت صحت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ان ادویات کی قیمتیں مناسب اضافہ کی اجازت دی تھی جس پر اب ان ادویات کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا گیا ہے۔