وزیراعلیٰ سندھ نے مہنگائی کا ذمہ دار وفاق کو ٹھہرا دیا

172

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی وجہ سے آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ننگر پارکر میں  خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق نے اس بار سندھ کو 63 ارب روپے کم دیئے، دیگر تینوں صوبوں نے گندم اہداف پورے نہیں کیے، حکمرانوں کی نااہلی سےآٹا 80روپےفی کلو ہوگیا، چینی کی قیمت 53روپےسے 110روپے فی کلو ہوگئی۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ  ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے دورہوگئےہیں، صوبوں کوان کامکمل حصہ بھی نہیں دیاجاتا، وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کی رقم نہیں دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیم نگرپارکراورقریبی گاؤں کی پورے سال کی ضروریات پوری کرےگا وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کی رقم نہیں دی میرے خیال میں گندم کی قیمت 2 ہزار فی من سے کم نہیں ہونا چاہیے۔