ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلسل تضحیک آمیز ٹوئٹس پر ہالینڈ کے دائیں بازو کے سیاسی رہنما گریت ولدرز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
اپنے موقف میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے وِلڈرز نے جو مواد شئیر کیا ہے اسے آزادی بیان اور آزادی فکر کے حوالے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بلکہ اس مواد میں وقار اور عزت و ناموس کے حوالے سے آزردہ کرنے والے بیانات موجود ہیں۔
ترک صدر کے وکیل حسین ایدن نے انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں طیب اردوان کے خلاف نامناسب مواد شیئر کرنے پر توہین کا مقدمہ درج کروا دیا۔
ترکی میں توہین آمیز مواد اور تضحیک کرنا قابل سزا جرم ہے جس کے تحت 4سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
وائلدرز یورپ کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور گذشتہ ایک دہائی کے دوران نیدرلینڈ میں امیگریشن بحث کو تشکیل دینے میں ایک اہم شخصیت رہے ہیں ، حالانکہ وہ کبھی بھی حکومت میں نہیں رہے ہیں۔