ترک سینٹرل بینک نے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

186

ترکش سینٹرل بینک نے کہا ہےکہ اس سال ملک میں مہنگائی کی شرح 12فیصد سے زائد رہے گی جبکہ افراط زر کی شرح کا تخمینہ 8.9 فیصد لگایا گیاتھا۔

سینٹرل بینک نےآئندہ سال میں بھی مہنگائی کے سابقہ تخمینوں میں رد و بدل کرتے ہوئے سال 2021 میں 6.2 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ کر 9.4 فیصد ہو جائے گی۔

سینٹرل بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کےیہ تخمینے اس امید پر لگائے گئے ہیں کہ ترکی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں آئے گی۔ اگر ملک میں وائرس نے دوبارہ سر اٹھایا تو مہنگائی کو بڑھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ ترکی اور یورپ کے درمیان سیاسی تنازعہ بڑھنے سے ترکش لیرا کی قیمت تیزی سےگررہی ہے۔ اس وقت ایک امریکی ڈالر 8 ترکش لیرا کے برابر ہو گیا ہے۔ اس سال ترکش لیرا تیزی سے ڈی ویلیو ہوا ہے۔

اگر ترکی کی برآمدات میں اضافہ نہ ہوا تو ترک کرنسی پر دباؤ برقرار رہےگا۔