وٹامن ڈی اور بڑھتی عمر کے ساتھ کمزوری

347

چوہوں پر کیے گئے ایک تجربے کے نتائج کا تجزیہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ افراد میں وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار کمزوری کو حددرجہ گھٹا سکتی ہے۔

عمر کے ساتھ ساتھ کمزوری میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی شدت 85 سال سے زائد افراد میں زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کے خون میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہوتی ہے ان کے کمزور ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

عالمی سطح پر 1 بلین افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔ وٹامن ڈی کی مناسب سطح کا ہونا صحت سے متعلق بہت سے فوائد سے وابستہ ہے جس میں صحت مند ہڈیوں اور دانتوں اور سانس کے انفیکشن سے مضبوط قوتِ مدافعت شامل ہے۔