ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، رپورٹ

145

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے مہنگائی کے تقابلی جائزہ کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 9 فیصد ہے، بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 7.34 فیصد ہے، بنگلا دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 5.97 فیصد ہے۔ سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت 68 روپے ہے، بھارت میں آٹے کی فی کلو قیمت 28 بھارتی روپے ہے، بنگلا دیش میں قیمت 41 ٹکا ہے، سری لنکا میں آٹے کی فی کلو قیمت 93 لنکن روپیہ ہے۔اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پیاز کی قیمت فی کلو 80 روپے ہے، بھارت میں پیاز 50 بھارتی روپے ہے، بنگلا دیش میں پیاز فی کلو40 ٹکا ہے، سری لنکا میں پیاز کی قیمت فی کلو150 لنکن روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی قیمت فی کلو 105 روپے ، بھارت میں 55 بھارتی روپے، بنگلا دیش میں 70 ٹکا فی کلو ، سری لنکا میں 85 لنکن روپے ہے۔