قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

166

ح م۔ اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے۔ اور تمہاری اپنی پیدائش میں، اور اْن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں) پھیلا رہا ہے، بڑی نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں۔ اور شب و روز کے فرق و اختلاف میں، اور اْس رزق میں جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جِلا اٹھاتا ہے، اور ہواؤں کی گردش میں بہت نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔(سورۃ الجاثیہ: 1تا5)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا کرتے تھے۔ لا الہ الا اللہ العلیم الحلیم لا الہ الا اللہ ربّ العرش العظیم لا الہ الا اللہ ربّ السموات وربّ الارض ربّ العرش الکریم ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت جاننے والا بڑا بردبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی رب نہیں جو آسمانوں کا رب ہے، زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے‘‘۔
(صحیح بخاری)