مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشت گردی میںمزید 2 نوجوان شہید

119

سری نگر (خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں2 نوجوان شہید ہو گئے۔ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں بدھ کو2 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق یہ دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ علاوہ ازیں بھارتی قابض فوج نے ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔