زمبابوے کے خلاف سیریز، کمنٹری پینل تشکیل دے دیاگیا

94

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔