کٹے،انڈے اورمرغیوں کا ویژن ملکی معیشت میں بہتری کے بجائے مزیدتباہ کرگیا

118

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ کٹے، انڈے،مرغیوں اوربکریوںکا ویژن ملکی معیشت کو سنبھالادینے کے بجائے اسے مزید تباہ کرگیا، وزیر اعظم ہائوس کی بھینسیں نیلام کرنے والے آنسٹائن اپنی قریب کی نظرچیک کروائیں شایداس میں بہتری کی صورت انہیں اپنے دائیں بائیں موجود شوگر مافیا سمیت مافیا کی ایک سیریزدکھائی دینے لگے۔ جماعت اسلامی ہراس فردکااحتساب چاہتی ہے جس نے ملکی دولت کولوٹا، بیوروکریٹس، سیاستدان، جرنیل، ججز سمیت کسی کوریلیف اوراین آراونہیں ملناچاہیے ،نوازشریف اور جہانگیرترین کوبیرون ملک فرار کروانے کے حوالے سے عمران خان کاکردارنہیں توانہیں ایسی لولی لنگڑی کرسی چھوڑکرگھرچلے جاناچاہیے۔مختلف اضلاع میں امرائے اضلاع کی تقاریب حلف سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ نے کہاکہ ن لیگ ،پیپلزپارٹی ،مشرف لیگ اورایم کیو ایم سے مستعارلیے وزرا کی بیساکھیوں پرقائم حکومت نے وزیروں مشیرو ں کی فوج اورممبران پارلیمنٹ کونوازنے کے علاوہ اب تک کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا،دہشت گردی کی نئی لہرحکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، معلومات ہونے کے باوجود دھماکا ہونے سے قبل ایسے درندوں کوکیفرکردارتک کیوںنہیں پہنچایاجارہا۔