لسبیلہ ،پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائیاں ،چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد

73

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی آر سی ڈی ہائی وے پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی سخت چیکنگ اور مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے اسمگلروں نے سبی،جیک آباد، لاڑکانہ، دادو، جامشورو اور سپر ہائی وے کا استعمال بڑھا دیا ہے اور اسمگلنگ کی کارروائیاں ان علاقوں سے شروع کر دی ہیں جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی۔کوسٹ گارڈز کی چھاپا مار پارٹیوں نے مختلف کارروائیوں میں ٹرکوں کی چیکنگ کے دوران 36558 کلو گرام چھالیہ،تقریباً 25 ہزار پیکٹ انڈین گٹکا،3 ٹرک اور 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ،انڈین گٹکا اور ٹرکوں کی مالیت تقریباً کروڑوں روپے ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔