ڈپٹی کمشنر لسبیلہ و دیگر کا بیلا بازار کا دورہ

103

لسبیلہ (نمائندہ نمائندہ)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر بیلا کیپٹن (ر) عارف احمد کی ہدایت پر تحصیلدار بیلا محبوب علی چنال کا نائب تحصیلدار بیلا حبیب اللہ کھوسہ، محاسب اصغر کھوسہ،اور لیویز فورس کے ہمراہ اچانک بیلا بازار کا دورہ کیا اور نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکاندار اور گراں فروشوں پر جرمانہ عائد کیے جبکہ تمام دکانداروں کو نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ SOPS صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔تحصیلدار بیلا محبوب علی چنال نے کہا کہ نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور گراںفروشی کرنیوالوں پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔