جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

90

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق آج 29اکتوبربروزجمعرات 5بجے شام ،الفرقان مسجدآئی ایٹ مرکز میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی تقریب حلف برداری میں امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریب میں ذمے داران،ارکان وکارکنان کے علاوہ مختلف طبقات کے عمائدین بھی شریک ہوں گے ۔