الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح

254

الجائرز:شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح ہوگیا ہے۔

جامع الجزائر نامی اس مسجد کو افریقہ کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد قرار دیا جا رہا ہے۔یہ مسجد تقریبا 70 ایکڑ رقبے پر قائم ہے جس کے مینار کی بلندی 260 میٹر سے زائد ہے۔مسجد کا افتتاح رسول ﷺ کے یومِ ولادت یعنی 12 ربیع الاول کو کیا گیا۔